ابنا: صہيوني ریاست کے ٹيلي ويژن چينل نمبر دو نے اپني ايک رپورٹ ميں ايران ميں منائے جارہے ہفتہ دفاع مقدس کے دوران ايران کي مسلح افواج کي پريڈ کي تصوير نشر کي اور کہا کہ ايران کے وزير دفاع نے اعلان کيا ہے کہ اگر ايران کے خلاف کسي بھي طرح کي جارحيت کي گئي تو تل ابيب کو نابود کرديا جائے گا - اسرائيلي ٹيلي ويژن نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران نے اپني ميزائيلي اور دفاعي قوت کا مظاہرہ کيا ہے کہاکہ ايران کے ميزائيلوں کا نيا سسٹم جارح طياروں کے لئے ايک بڑا اور سنگين خطرہ ہے - صہيوني ریاست کے ٹيلي ويژن نے ايران کے اينٹي ميزائيلي سسٹم کي تقريب رونمائي کا حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ تہران اپنے دشمنوں کا بھرپور جواب دے گا -يہاں يہ بات قابل ذکر ہے کہ مختلف مناسبتوں پر ايران کي دفاعي طاقت کا مظاہرہ کئے جانے کے بعد بھي ايران کے حکام کا يہي کہنا ہے کہ وہ کبھي بھي کسي کے خلاف جنگ ميں پہل نہيں کريں گے ليکن ہر جارحيت کا منہ توڑ جواب ديں گے - ايران پر مسلط کي گئي جنگ کے دوران آٹھ سالہ دفاع مقدس کے تجربات نے يہ ثابت کرديا ہے کہ ايران کے عوام منہ زور طاقتوں کے مقابلے ميں کبھي بھي پسپائي اختيار نہيں کرتے اور اس وقت ايران کي دفاعي قوت و اقتدار آٹھ سالہ دفاع مقدس کے زمانے سے کہيں زيادہ ہے اور اسي بات نے ايران کے دشمنوں خاص طور پر اسرائيل کو پريشان کررکھا ہے -
.....
/169